Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان :قات کی کاشت پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

جازان ۔۔۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ یہاں ایک قبیلے کے شیخ نے تمام اہل قبیلہ کو آگاہ کیا ہے کہ جس شخص نے قات کا نیا فارم قائم کیا اسے 15برس تک قید کی سزا دی جائیگی۔ ایک لاکھ ریال تک جرمانہ بھی ہوگا۔ وہ کھیت ضبط کرلیا جائیگا جہاں قات کی کاشت ہوگی۔ علاوہ ازیں قات کے کاشتکار کو کوڑے بھی لگائے جائیں گے۔جازان میں کوہستانی علاقوں کو ڈیولپ کرنے والی اتھارٹی کئی برس سے کوہستانی کمشنریوں میں قات کی کاشت کو قابو کرنے کی مہم چلائے ہوئے ہے۔
 

شیئر: