واشنگٹن...امریکہ میں جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمارمیں تایاگیا کہ گزشتہ سال ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں غیر ملکی طلبہ اور طالبات کے اندارج میں 7 فیصد کمی ہوئی ہے۔یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں غیر ملکی طلبہ اور طالبات کے داخلوں میں کمی ہو رہی ہے۔ اس سے گزشتہ سال امریکی معیشت کو مجموعی طور پر42 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ۔ سرکاری اعدادوشمار مین ویزا درخواستوں میں دشواریاں امریکہ میں داخلے نہ لینے کی سب سے بڑی وجہ بیان کی گئی لیکن اکثر لوگوں نے امریکہ میں سماجی اور سیاسی ماحول کے بارے پائی جانے والی تشویش کو بھی بڑی رکاوٹ قرار دیا۔تعلیمی اخراجات کا بھی اس ضمن میں ذکر کیا گیا لیکن اس کے ساتھ ہی امریکہ میں غیر موافق ماحول کے علاوہ جان کے تحفظ کے بارے میں خدشات کا بھی لوگوں نے برملا اظہار کیا۔جن ملکوں سے امریکہ جانے والے طلبہ اور طالبات کی تعداد میں سب سے زیادہ کمی ہوئی ان میں انڈیا، جنوبی کوریا اور میکسیکوشامل ہیں۔ یہ رجحان مغربی ملکوں کے طلبہ میں بھی دیکھنے میں آیا۔ ان میں برطانیہ، جرمنی اور فرانس جیسے امریکہ کے اتحادی ملک شامل ہیں۔