Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب کو مطلوب وزیر اعظم بھی استعفی دیں، ن لیگ

اسلام آباد...مسلم لیگ (ن)نے کہاہے کہ 6 ماہ بعد حکومت پرانے پاکستان کی اسکیموں کی نقل کر کے کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت کا برسرِ اقتدار آنا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دھوکہ ہے۔معیشت کے گرنے میں سیاسی بحران کا ہاتھ ہے۔حکومت کار کر دگی صفر ہے ۔صرف نقل نقل نقل کیساتھ حکومتیں نہیں چل سکتیں۔ حکومت اگر سنجیدہ ہے تو جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبہ بنانے کیلئے بھرپور ساتھ دینگے۔شوکت خانم چندے سے چل سکتا ہے۔وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام چندے سے نہیں چل سکتا۔نیب میں مطلوب وزیراعظم بھی استعفیٰ دیں۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال ، سائرہ افضل تارڑ ، خرم دستگیر خان اور مریم اور نگزیب نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ بڑی ڈھٹائی کیساتھ وزیر اعظم نے گزشتہ حکومت کے پراجیکٹس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی۔ عمران خان نے سہانے خواب دکھا کر تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کامیابیوں کو ناکامیاں بنا کر پیش کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ معیشت کے گرنے میں سیاسی بحران کا ہاتھ ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ سی ہیک کے منصوبے سست روی کا شکار ہیں۔امید کرتے ہیں سی پیک کے مغربی روٹ کا وہ حشر نہیں ہوگا جو پشاور میٹرو کا ہوا۔ سائرہ افضل تارڈ نے کہا کہ ہیلتھ انصاف کارڑ کا منصوبہ بھی پرانی حکومت کے منصوبے کو ری لانچ کیا گیا۔ چیلنج کرتی ہوں کہ اس پروگرام کی کوئی چیز مختلف دکھائیں۔خرم دستگیر خان نے کہاکہ اس حکومت کا اخلاقی، انتظامی اور معاشی دیوالیہ پن سب کے سامنے آگیا ۔۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ نیب میں مطلوب عمران خان بھی استعفیٰ دیں۔ نواز شریف کی صحت کے معاملے پر ڈرامہ کیا جا رہا ہے ۔
 

شیئر: