لٹیری دلہن بنانے والی خاتون سمیت3افراد گرفتار
احمد آباد۔۔۔گجرات پولیس کیلئے سردرد بننے والی لٹیری دلہنوں کا راز اس وقت فاش ہوا جب احمد آباد پولیس نے مایا ساتھوارا نامی خاتون کو گرفتار کیا۔پولیس نے مایا کے 2معاونین آنند اور شیلندر کوبھی گرفتار کرلیاجو پیشے سے آٹورکشہ ڈرائیور ہیں۔ان پر الزام ہے کہ یہ بھولی بھالی لڑکیوں کو سنہرے خواب دکھاکردیگر ریاستوں میں فروخت کردیا کرتے تھے۔پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ مایا نے گجرات کی 5لڑکیوں کوجھانسہ دیکر شادی کے خواہشمند افراد کے ہاتھوں 10ہزار روپے کے عوض فروخت کردیا تھا۔یہ گروہ آریہ ورت منگلم نامی فرضی ادارہ قائم کررکھا تھا جس کے نام پر لڑکیوں کی شادی کا ڈرامہ رچایا کرتا تھا۔ان لوگوں نے بعض لڑکیوں کے نام بھی تبدیل کردیئے ۔ یہ لڑکیاں شادی کے نام پر نامعلوم افرادکے گھروں میں جاتیں اور موقع پاکر وہاں سے قیمتی زیورات اور رقم لوٹ کر فرار ہوجاتی تھیں۔ پولیس نےملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی۔