’’سعودی عرب سچ مچ سانس لینے لگا‘‘
ریاض۔۔۔امریکی چینل ڈسکوری نے سعودی عرب کے اہم تاریخی مقامات پر ایک دستاویزی فلم جاری کرکے اپنے ناظرین میں ہلچل پیدا کردی۔ڈسکوری نے اپنی اس فلم کا نام ’’سعودی عرب سچ مچ سانس لینے لگا‘‘رکھا تھا۔اس فلم میں تبوک، العلا،ابو لوحہ قبرستان سمیت متعدد تاریخی مقامات کے مناظر دکھائے گئے تھے۔جبل الفیل ، مدائن صالح وغیرہ کے مناظر بھی دیئے گئے تھے۔اِن علاقو ں میں سالانہ کم از کم 30ہزار سیاح سیاحت کیلئے پہنچ رہے ہیں۔