یتیم بچہ ’’ماں ‘‘کو یاد کرکے زارو قطار رونے لگا
جازان۔۔۔جازان کے ایک اسکول میں ساتویں جماعت کا یتیم طالب علم ’’ماں‘‘کے موضوع پر لیکچر سنتے سنتے زارو قطا ر رونے لگا۔ 4سال قبل اس کی ماں کا انتقال ہوا تھا۔ استاد نے ماں کی شفقت ، محبت، عنایت اور خصوصیات کا تفصیل سے جذباتی انداز میں تذکرہ کیا تو یتیم بچہ زارو قطار رونے لگا۔پوری کلاس اس سے متاثر ہوگئی۔ہر ایک نے اسے پیار ، محبت سے سمجھانے کی اپنی سی کوشش کی۔استاد نے بچے کو خود سے چمٹا لیااور خوب اچھے سے پیار کیا۔