Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالی سال کی پہلی ششماہی: 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض

اسلام آباد:  رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں حکومت کی جانب سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس اسی مدت کے دوران 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے جولائی سے دسمبر کے دوران 2.3 ارب ڈالر قرض لیا جس میں چین سے لیے گئے 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا قرض بھی شامل ہے جبکہ کمرشل بینکوں سے 6 ماہ میں 50 کروڑ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 33 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جب کہ اسلامی ترقیاتی بینک سے 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض لیا۔

شیئر: