Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی سے ڈیل نہیں ہورہی ، عمران خان

  اسلام آباد.. وزیر اعظم عمران خان نے این آر او کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی سے بھی ڈیل نہیں ہو رہی ۔ جمعہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں فواد چوہدری، افتخار درانی،عثمان ڈار اور مراد سعید ،شیریں مزاری، شفقت محمود، شبلی فراز اور علی زیدی ،حماد اظہر ارباب شہزاد، عامر کیانی اور فروس عاشق اعوان شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں عبدالعلیم خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر غورکیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے این آر او کی خبروں کو مسترد کردیا اور کہاکہ کسی سے بھی ڈیل نہیں ہو رہی۔ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا جائزہ کیا گیا ۔وزیراعظم نے حکومتی موقف کو عوام تک مثبت انداز میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

شیئر: