Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراد سعید کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس

   لاہور...مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما انجینیئر امیر مقام نے وفاقی وزیر مراد سعید کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہرجانے کے نوٹس میں مراد سعید کو 15 دن میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ مراد سعید نے ٹی وی پروگرام میں امیر مقام پر الزامات عائد کئے تھے۔ ن لیگ کے رہنما امیر مقام نے مراد سعید سے کرپشن کے جھوٹے الزامات لگانے پر معافی کا بھی مطالبہ کیا۔نوٹس کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید15 دن کے اندر بذریعہ میڈیا معافی مانگیں۔ بصورت دیگرمراد سعید کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔ 

شیئر: