Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد:  ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے نام ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول سے نکالنے کی استدعا مسترد کی۔
قبل ازیں اکتوبر میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے الگ الگ درخواستیں جمع کرائی تھیں جن میں وزارت داخلہ سے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی گئی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ درخواستیں نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت پررہائی کے وقت جمع کرائی گئیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایگزٹ فرآم پاکستان رولز 2010ء کے رول 2میں بیان کردہ وجوہات ہم پرلاگونہیں ہوتی اورکسی معاشی جرم، دہشت گردی یا اس کی سازش جیسے جرم میں ملوث نہیں ہیں۔

شیئر: