Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی سی بی نے ہرجانہ کیس ہارنے پر ہند کو زر تلافی ادا کردیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہندسے ہرجانہ کیس ہارنے پر ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو مقدمے پر خرچ ہونے والی رقم جرمانے کے طور پر ادا کردی۔ دوطرفہ سیریز کے معاملے پر آئی سی سی کی تنازعا ت حل کرنے والی کمیٹی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی کے خلاف 70 ملین ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف آ یا اور اس کے بعد پی سی بی کو زر تلافی کیس پر آنے والے اخراجات اور جرمانے کی رقم ادا کرنی پڑ گئی۔پی سی بی نے جرمانے کے 20 کروڑ روپے میں سے 60 فیصد ادائیگی کر دی ہے جبکہ باقی 40 فیصد اخراجات ہندوستانی بورڈ خود برداشت کرے گا۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کیس ہارنے کی صورت میں اس پر آنے والے اخراجات ہارنے والے فریق کو ہی ادا کرنے ہوتے ہیں۔صرف یہی نہیں کیس پر آئی سی سی کے آنے والے ایک لاکھ 89 ڈالرز اخراجات میں سے 60 فیصد رقم پی سی بی کو ادا کرنی ہے، اس سلسلے میں پی سی بی کے گورننگ بورڈ اجلاس میں آئی سی سی کو ایک کروڑ 12 لاکھ روپے دینے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ باقی 40 فیصد رقم آئی سی سی خود برداشت کرے گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: