Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا میں مسجد پر حملے کے مجرم کو 40 برس قید

مانٹریال ...کینیڈا کے صوبے کیوبیک کے دارالحکومت مانٹریال کی عدالت نے 2017 میں مسجد پر ہونے والے حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ۔ اسی عدالت نے گزشتہ برس فرد جرم عائد کی تھی اور اب فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے مجرم الیکسانڈ بِسونَیٹ کو 40 برس قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے مجرم کو پیرول پر رہائی کی درخواست40 برس کی سزا پوری ہونے پر دینے کا پابند کیا ہے۔ یہ حملہ مانٹریال کی ایک بڑی مسجد پر 29 جنوری 2017 کو کیا گیا تھا ۔فائرنگ سے 6 نمازی ہلاک اور درجنوں دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔پراسیکیوٹر نے عدالت سے مجرم کو 150برس قید کی سزا دینے کی درخواست کی تھی جو کینیڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی سزا ہوتی۔

شیئر: