پرام،کار کی زد میں آنے سے بچ گیا
لندن ۔۔۔ برطانوی محکمہ موسمیات نے میڈیا کی ان خبروں پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے کہ بحیرہ اٹلانٹک سے آنے والی ہوا 80میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہوا کی زد میں ایک بچی اپنی پرام میں محفوظ رہ گئی مگر ایسے واقعات اور خوش قسمتی کی باتیں بہت کم ہی پیش آتی ہیں۔ اب محکمہ موسمیات نے کہا کہ ایرک نامی یہ طوفان برطانیہ کے 2جزیروں کو اختتام ہفتہ متاثر کرچکا ہے اور اندیشہ ہے کہ کل یا پرسوں یہ ملک کے متعدد علاقوں پر اثر انداز ہوگا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ بچی کے پرام کا واقعہ ڈیون کی ایک مصروف شاہراہ پر پیش آیا۔ بچی کے والدین کا کہناہے کہ ہوا اتنی تیزی سے آئی کہ پرام انکے ہاتھ سے چھوٹا اور وہ ذہنی طور پر یہ سمجھنے سے قاصر رہے کہ بچی کو بچا نے کیلئے کیا کیا جائے؟ ہوا اتنی تیز تھی کہ آس پاس کے کئی درخت زمین بوس ہوچکے تھے اور 31سالہ ایک کار ڈرائیور بھی اس کی زد میں آکر ہلاک ہوچکا تھا۔ بہت سے لوگ گرنے والے درختوں اور کھمبوں کی زد میں آنے سے بچ گئے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اگر انکے پاس ایرک طوفان کی تباہ کاریوں کے حوالے سے خبریں اور تصاویر ہوں تو وہ فوری طور پر محکمے کو ارسال کریں۔ واضح ہو کہ گزشتہ ایک دو دن سے گردو غبار چاروں جانب پھیلا ہوا تھا۔ آسمان کی رنگت پیلی ہوچکی تھی۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے انگلینڈ کے شمالی اور ویلز کے جنوبی حصوں سے تعلق رکھتے تھے۔ گاڑیوں اور ٹرینوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوئی جبکہ املاک کی تباہ کاری بھی بہت زیادہ ہے۔ متاثرہ لوگوں کا کہناہے کہ وہ اس دوران ایسا محسوس کررہے تھے کہ جیسے کوئی ڈراﺅنا خواب دیکھ رہے ہوں۔