Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک کا کوئی منصوبہ تاخیر کا شکار نہیں،ترجمان

لاہور...پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے روشن مستقبل اور اس کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل پر اتفاق کیا ہے۔وزرات منصوبہ بندی،ترقی اور اصلاحات کے ترجمان نے ایک خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا کوئی بھی منصوبہ تاخیر کا شکار نہیں ۔حال ہی میں بیجنگ میں مشترکہ تعاون کمیٹی کے 8ویںکامیاب اجلاس نے اقتصادی راہداری منصوبے کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی بنیاد رکھ دی ۔انہوں نے کہا کہ سماجی و اقتصادی اور صنعتی ترقی اور زراعت میں تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔وزارت کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور چین نے علاقائی روابط کے فروغ اور اقتصادی راہداری میں گوادر کی مرکزی اہمیت کوتسلیم کرتے ہوئے بندرگاہ اور اس سے وابستہ منصوبوں پر کام تیز کرنے پر اتفاق کیاہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چین نے زراعت کے شعبے میں بھی تعاون کو فروغ دیا ہے اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی،آبی انتظام،جنگلات اورآ لودگی سے پاک ماحول کی بحالی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔
 

شیئر: