Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتساب کے نام پر انتقام

   بورے والا ...پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سابق وزیراعظم پاکستان یوسف گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت احتساب کے نام پر انتقام لے رہی ہے ۔ احتساب غیر جانبدارہونا چاہئے ۔ احتساب کا عمل میرے دور حکومت میں ہواتھا مگر وہ غیر جانبدارانہ تھا ۔ 73کے آئین پر عمل کیا اور عدلیہ کے ججوں کی آزاد ی دی۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان کا نام ای سی ایل میں عدالتی حکم پر ڈالا جا تا ہے ۔ میرا نام ای سی ایل میں ڈالنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ پہلے بھی بیرون ملک ا سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے جاتا رہا ۔ کبھی کسی نے نہیں روکا ۔ حکومت کے اس غیر آئینی اقدام میں عدالت میں چیلنج کر رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عدلیہ کا احترام کرتی ہے مجھ سمیت پیپلز پارٹی کے تمام رہنما عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں ہم گھبرانے والے نہیں ۔ روز ایک بیان چھوڑ دیا جاتا ہے کہ ہم کسی کو ڈھیل یا ڈیل نہیں دیں گے۔ حکومت سے کون ڈھیل مانگ رہا ہے اور کس سے مانگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ماہ کے دوران حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے تا ہم اس کا انحصار اس کی کارکردگی پر ہے ۔ کوئی نجومی نہیں کہ بتا سکوں حکومت کب جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ صوبہ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ وہاں پارٹی لیڈروں کی عوامی رابطہ مہم کامنی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس سے کوئی تعلق نہ ہے۔گیلانی نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب کا الگ صوبہ نہیں بنائے گی۔ حکومت جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی بجائے عوام کی محرومی کا خاتمہ کرنے کےلئے انگریز حکمرانوں کی طرز پر الگ انتظامی یونٹ بنائے گی جسے ہم قبول نہیں کریں گے۔

شیئر: