الخبر میں پاکستان تحریک انصاف ایسٹرن ریجن کے تحت تقریب تقسیم اسناد
نئے پاکستان میں اسی جوش و جذبے کے ساتھ عمران خان کا ساتھ دیں گے ، شرکاء
الاحساء( ثناء بشیر )پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب ایگزیکٹیو باڈی ممبر اور سابق صدر ایسٹرن ریجن عدنان ظہیر خواجہ کی طرف سے الخْبر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی چیف آرگنائزر پی ٹی آئی مڈل ایسٹ ظفر علی خان تھے۔ اس موقع پر ریجنل نائب صدر نزاکت علی، انفارمیشن سیکریٹری انتخاب عالم، دمام سٹی کے صدر فیصل ستّی، نائب صدر شیر بادشاہ ،جنرل سیکریٹری میاں تنویر ، انفارمیشن سیکریٹری منشا طاہر اور الخْبر سٹی کے نائب صدر احسن ملک ،جنرل سیکریٹری مختار خٹک اور دیگر ممبر کو آرڈینٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر منتخب اور بہترین کارکردگی دکھانے والے ممبران کو مہمانِ خصوصی نے سرٹیفکیٹ دئیے۔ تقریب سے شرکا نے خطاب کرتے ہوئے تمام ورکرز کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نئے پاکستان میں اسی جوش و جذبے سے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا جائے گا ۔