Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کی پاکستان میں ملاقاتیں

اسلام آباد:  سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں اسلامی فوجی اتحاد کا وفد اپنے پہلے دورے پر پاکستان میں موجود ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وفد کے شرکا 2 روز تک ملک میں قیام کریں گے اور اس دوران سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ اسلامی فوجی اتحاد کا وفد سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملنے کے علاوہ چیئرمین سینیٹ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کرے گا۔سول و عسکری قیادت سے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کی ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات پر گفتگو ہوگی۔ ساتھ ہی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوگی۔ مہمان وفد کی 2 روز قیام کے بعد واپسی منگل کو متوقع ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -تعلیم کاروبار نہیں‘ نجی اسکول بند کروا دیتے ہیں‘ سپریم کورٹ

شیئر: