Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیو ایم کو ساتھ لیکر چلیں گے ،صدر علوی

کراچی ...صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی اور ایم کیو ایم کے وفد کے درمیان گورنر ہاوس کراچی میں پیرکواہم ملاقات ہوئی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے حکومت کے بعض فیصلوں سے متعلق تحفظات اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے ایم کیوایم پاکستان کے تحفظات کے علاوہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ایم کیو ایم کا وفد سینئررہنماں عامرخان کنورنوید جمیل اورفیصل سبزواری پرمشتمل تھا۔ اس موقع گورنرسندھ عمران اسماعیل، قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی اورپارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ایم کیوایم اتحادی جماعت ہے۔ اسے ساتھ لے کر چلیں گے۔تمام تحفظات دور کئے جائیں گے۔ایم کیو ایم کے وفد نے کراچی میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی فوری تکمیل پرزوردیتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سفارشات پیش کیں۔ ذرائع نے کہا کہ ملاقات میں ایم کیو ایم نے قائمہ کمیٹیوں میں نمائندگی اوربعض قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے معاملے پراپنا موقف پیش کیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں ایم کیوا یم کو شماریات کی قائمہ کمیٹی میں نمائندگی کی پیش کش کی گئی تھی۔ ایم کیو ایم نے اس پیش کش کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ایم کیو ایم پاکستان نے داخلہ، انسانی حقوق اور توانائی سے متعلق قائمہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں نمائندگی کا مطالبہ کیا ہے۔صدر اور پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کی جانب سے ایم کیو ایم کو یقین دلایاگیا کہ اس معاملے پر ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔

شیئر: