Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا میں مٹی کا طوفان

کینبرا ۔۔۔۔ آسٹریلیامیں مٹی کا طوفان امڈ آیا۔ اس دوران مٹی کے بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساﺅتھ ویلزکے ٹاﺅن ہیلسٹن میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواﺅں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔ 
 
 

شیئر: