بیسن خوبصورتی کے لیے حیران کن خصوصیات کا مالک
بیسن ہمہ گیر خصوصیات کا حامل ہے اور اگر اسے دیگر اجزاء کے ساتھ مکس کرکے استعمال کیا جائے تو جلد کے بہت سے مسائل کا حل فراہم کر سکتا ے . یہ نہ صرف مختلف اسکن ٹائپ کے لیے بطور ماسک استعمال ہو تاہے بلکہ بہت سے قدرتی ابٹن کا بھی لازمی جزوہے جو جلد کو صحت مند بنانے اورپالش کرنے کے لیے بہترین ہیں . یہ چہرے سے داغ دھبے ، اضافی چکنائی اور غیر ضروری بالوں کو دور کرنے میں بھی مدد دیتا ہے .
اگر چکنی جلد کے مسائل کو حل کرنے کی بات کی جائے تو بیسن نہ صرف جلد کی صحت و صفائی کے لیے بہترین ہے بلکہ بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے جو کہ جلد پر سیبم کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں . بیسن تین چمچ ،مسور کی دال کا پاؤڈر دو چمچ ، آدھے لیموں کا جوس اور آدھا چمچ کافور پاؤڈر لے کر عرق گلاب میں مکس کر کے گاڑھا سا اسکرب بنا لیں . اسے صاف جلد پر اپلائی کریں . جب خشک ہونے لگے تو چہرے پر ہاتھ کی گول گول حرکت کے ساتھ نرمی سے رگڑ کر صاف کر دیں . اسکرب اتارنے کے بعد بلیک ہیڈز کو دبا کر نرمی سےباہر نکال دیں .