Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکجہتی کے اظہار کیلئے الخبر میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد

کشمیر سے متعلق متفقہ قرارداد منظور، محمود لطیف کی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت
الخبر(سجاد وریاہ) پاکستان فورم منطقہ شرقیہ نے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے خصوصی کانفرنس کا اہتما م کیا۔ مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ سفیر پاکستان کی نمائندگی سوشل ویلفیئر اتاشی محمو د لطیف نے کی۔ وہ ریاض سے خصوصی طور پر کانفرنس میں شرکت کیلئے الخبر آئے تھے۔ فورم کے صدر پروفیسر محمد وحید اسلم نے مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوﺅں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 7 عشروں سے کشمیر کی آزادی کی تحریک جاری ہے۔ کشمیری ہندوستانی افواج کے انسانیت سوز مظالم کے باوجود جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر یکجہتی فورم کے پیٹرن انچیف رفعت رفیق عباسی نے کہا کہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کی علامت ہے۔ مہمان خصوصی محمود لطیف نے کہا کہ حکومت پاکستان اور اس کے متعلقہ ادارے نیز پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کی اخلاقی حمایت ماضی کی طرح مستقبل میںبھی کرتے رہیں گے۔ کشمیری نوجوان ثاقب ادریس نے ترانہ پڑھا۔ اسعد فخر الدین نے اپنی نظم جنت ارضی سنا کر حاضرین کو گرما دیا۔ شرکاءنے کشمیر سے متعلق ایک قراداد بھی متفقہ طور پر منظور کی۔ کانفرنس میں الشرقیہ کے عمائدین شریک ہوئے۔ 
 

شیئر: