Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: مکان میں آگ لگنے سے 19افراد زخمی

جدہ: جدہ کے حی الفیحائ میں واقع ایک مکان میں آگ لگنے سے 19افراد زخمی ہوگئے۔ آتشزدگی پیر اور منگل کی درمیانی شب لگی تھی۔ ہلال احمر کے ترجمان عبد اللہ احمد ابوزید کے مطابق واقعہ کی اطلاع فجر سے کچھ دیر پہلے موصول ہوئی۔ فوری طور پر ہلال احمر کی 5ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ 11افراد کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا جبکہ 8افراد کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ محکمہ شہری دفاع نے ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا تاہم آتشزدگی کے اسباب معلوم نہ ہوسکے۔
 

شیئر: