Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر فاروق ستار کو دوسرا لیگل نوٹس

 کراچی ...ایم کیوایم پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار کو دوسرا لیگل نوٹس جاری کر دیا ۔ایم کیو ایم کے لیگل نوٹس پر مبنی خط میں کہا گیا کہ سبکدوش رکن فاروق ستار مسلسل ایم کیو ایم کا نام اور پرچم استعمال کر رہے ہیں۔فاروق ستار کی رکنیت گزشتہ سال 2018 کے ستمبر میں ختم کر دی گئی تھی۔ پہلے لیگل نوٹس کے باوجود فاروق ستار نے متحدہ کا نشان استعمال کرنا اب تک نہیں چھوڑا ۔انہوں نے اپنی یہ روش نہ بدلی تو انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔خط پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیق اور وکیل گل فراز خان کے دستخط ہیں۔

شیئر: