Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کو دستیاب

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اور ان کے نائب ڈیوڈ وارنرپر آئندہ ماہ پابندی ختم ہورہی ہے۔وہ جنوبی افریقہ کے مقابلے میں ٹیسٹ سیریز کے دوران بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں پابندی کا شکار ہوئے تھے۔اب وہ پاکستان کے خلاف سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز 22 مارچ سے 31 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ا سٹیو ا سمتھ اور ڈیوڈ وارنر 29 مارچ کو پابندی ختم ہونے پر پاکستان کے خلاف چوتھے ون ڈے کیلئے اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ ا سٹیون اسمتھ ، ڈیوڈ وارنر اور آسٹریلین اوپنر کیمرون بینکرافٹ پر ٹیسٹ میچ کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر بال ٹمپرنگ کے جرم میں بالترتیب ایک ،ایک سال اور 9ماہ کی پابندی لگائی گئی تھی۔ بینکرافٹ کی پابندی دسمبر میں ختم ہو چکی ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: