Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزانہ چقندر کھانے کے فوائد ‎

چقندر ایتھلیٹک کارکردگی میں اضافہ کا سبب بنتا ہے ۔ یہ این ایروبک تھریشولڈ پر دل کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے ۔
چقندر انرجی لیول میں خاطر خواہ اضافہ کرتا ہے .  چقندر کا جوس  خون میں نائٹریٹ کی مقدار کو دگنا کردیتا ہے  جو مسلز کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے  اور مسلز کے استعمال میں آنے والی آکسیجن اور انرجی کی مقدار  کو کم کردیتا ہے . 
چقندر کمزور افراد کے لیے بہترین ہے اور وزن بڑھانے میں مدد دیتا ہے  . 
اگر آپ بلڈ پریشر کے مسائل سے دوچار ہیں تو  چقندر بلڈ پریشر کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے . نہ صرف یہ بلکہ چقندر ہائپر ٹینشن کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتا ہے . 
خون  کے بہاؤ کو بہتر بنانے  اور بلڈ ویسلز کوکھولنے کے لیے بھی چقندر بہترین ہے . 
فائبر سے بھرپورہونے کے سبب  یہ ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے .  ایک کپ چقندر کے جوس  میں 3.8 گرام فائبر موجود ہوتا ہے   جو خوراک کے بہترطریقے سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے . 
چقندر میں کولین کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے  جو سیل ممبرین کی ساخت کو  برقرار رکھتی ہے اور نیند کو بہتر بناتی ہے .  یہ یادداشت میں اضافے ، چکنائی کے جذب ہونے اور  کرونک انفلامیشن کے کم ہونے  کا سبب بھی بنتی ہے .  
 

شیئر: