ویسٹ انڈیز کیلئے انگلینڈ کیجانب سے مشکل ترین ہدف
گراس آئسلٹ: کپتان جوئے روٹ کی ناٹ آوٹ سنچری اورجوئے ڈینلی اور جوز بٹلر کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے 5وکٹوں پر 361رنز بنا کر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ ویسٹ انڈیز کو تیسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے 485رنز کے مشکل ترین ہدف کا سامنا ہے۔ انگلش ٹیم نے آخری ٹیسٹ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے اور ویسٹ انڈیز کیلئے کلین سویپ کامیابی کا امکان ناممکن بنا دیاہے۔پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 227رنز کے جواب میں بمشکل 154رنز بنا سکی تھی۔جوئے روٹ کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ16ویں سنچری تھی۔ اوپنرز روری برنز اور کیٹن جیننگز نے بالترتیب 10 اور23رنز کی اننگز کھیلی۔جوئے ڈینلی نے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بناتے ہوئے 69 رنز کی اننگز کھیلی اس اسکور میں قسمت نے ان کا بھرپورساتھ دیا ،جوز بٹلر56رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔فیلڈنگ کے دوران چوکا روکنے کی کوشش میں زخمی ہونے والے ویسٹ انڈین بولر کیمو پال زخمی ہو گئے انہیں اسڑیچر پر گراونڈ سے باہر لے جایا گیا ۔تیسرے دن کے کھیل میں شینن گیبریئل اور انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ کے درمیان گرما گرمی بھی ہوگئی جس کیلئے امپائر کو مداخلت کرنا پڑی۔ ویسٹ انڈیز کے کیمرروچ، شینن گیبریئل ، کیمو پال اورالزاری جوزف نے ایک، ایک وکٹ لی۔3ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز ویسٹ انڈیز نے2-0سے جیت رکھی ہے۔تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں میزبان ویسٹ انڈیزکے کپتان جیسن ہولڈر کو دوسرے میچ میں سلو اوور ریٹ کی سزا کے طور پر آئی سی سی کی جانب سے ایک میچ کی پابندی کا سامنا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں