Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنرسندھ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے پہنچ گئے

کراچی ...گورنرسندھ عمران اسماعیل اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کلفٹن برانچ پہنچے اور عام شہری کی طرح لائن میں لگ کر لائسنس کے تمام مراحل کو مکمل کیا۔ لوگوں نے اپنے درمیان گورنرسندھ کو دیکھ کر خوشگوارحیرت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ سندھ پولیس با الخصوص ٹریفک پولیس کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے۔ لوگوں کو ٹریفک لائسنس کے لئے بلا تفریق سہو لتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ آج میرے یہاں آنے کا مقصد اپنا لائسنس بنانے کے ساتھ عوام کو فراہم کی جانے والی سہو لتوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا بھی تھا۔ مجھے یہاں یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے لوگوں کو بہتر سہو لتیں حاصل ہو رہی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے ۔ 
 

شیئر: