مرجان رنگ صرف لباس میں نہیں ، ہونٹوں پر بھی
جمعرات 14 فروری 2019 3:00
لپ اسٹک میں آپ کے بہت سے پسندیدہ شیڈز ہوتے ہیں جو آپکی شخصیت کو بھر پور اور دلفریب اندازمیں پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں . یہ چہرے کی تازگی اور دلکشی کو برقرار رکھتے ہیں اور شخصیت کو پرکشش بناتے ہیں . اس سال کا پسندیدہ رنگ مرجان چنا گیا ہے اور یہ رنگ لپ اسٹک میں بھی نہایت خوبصورت اور پرکشش تاثر پیش کرتا ہے .
اکثر خواتین لپ اسٹک کے حوالے سے خاص ذوق کی حامل ہوتی ہیں . انکی پسند مدھم اور گہرے رنگ کے بجائے لباس سے امتزاج پر مبنی ہوتی ہے . لباس کی ہم رنگ لپ اسٹک کا فیشن اب پرانا ہو چکا . نئے ٹرینڈز کے مطابق لباس سے کنٹراسٹ میں لپ اسٹک منتخب کریں .
کاسنی گلابی رنگ جس میں گلابی کی دلفریب جھلک موجود ہے ، تازگی اور دلکشی فراہم کرتا ہے . یہ رنگ روایتی سرخ اور کتھئی لپ اسٹک سے مختلف بھی ہے اور فیشن ایبل بھی . اگر آپ باربی ڈول جیسا لپ کلر ہونٹوں پر سجانا چاہتی ہیں تومقبول ٹرینڈ کے مطابق گلابی رنگ کا انتخاب کریں . گلابی کا ایک اور خوبصورت شیڈ گل لالہ گلابی ہے جس میں میشا اور مرجان کی جھلک پائی جاتی ہے . یہ برائٹ اور بولڈ رنگ کے طور پرپہچانا جاتا ہے . سادہ چہرے اور مدھم رنگت کو بھی اس رنگ کی لپ اسٹک خوبصورتی سے سجانے کی صلاحیت رکھتی ہے . یہ رنگ آپکی نزاکت اور نفاست میں اضافہ کرنے کا سبب بنتا ہے .