Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈی جے بجانے پرہنگامہ، خاتون کا تلوار سے قتل

مظفر پور ۔۔۔بہار کے ضلع مظفر پور میںکڑھنی کے تیلیا ٹولہ میں ڈی جے بجانے پرہنگامہ اس وقت برپا ہوگیا جب شانتی دیوی نامی خاتون کو تلوار سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔حملہ آوروں نے بیٹے اور پوتے کوبھی شدید زخمی کردیا جنہیں لوگوں نے فوراً اسپتال میں داخل کرایا۔اس واقعہ سے پورے علاقے میں کہرام برپا ہوگیا۔گاؤں والوں نے تینوں ملزمان کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ تیلیا ٹولہ کے راستے سے نوجوانوں کا گروپ زوردار آواز میں ڈی جے بجاتے ہوئے مورتی لے جارہا تھا۔ ڈی جے کی وین جیسے ہی دیویندر شا کے دروازے کے سامنے پہنچی ڈی جے بجنا بند ہوگیا۔اس پر دیویندرنے نوجوانوں کو ڈی جے بجانے پر اصرار کیا جس پر نوجوانوں اوردیویندر میں بحث شروع ہوگئی اور بات اس حد تک بڑھی کہ نوجوانوں نے دیویندر پرتلوار سے حملہ کردیا۔ دیویندرجان بچاکر اپنے مکان میں گھس گیا جہاں دیویندر کی ماں شانتی دیوی بیٹے کو بچانے کیلئے آگے آگئی جس پر نوجوانوں نے تلوارسے حملہ کرکے خاتون کو موت کے گھاٹ اتاردیااور پوتے کو زخمی کردیا۔ پولیس کی بڑی تعداد گاؤں میں تعینات کردی گئی۔ڈیس ایس پی کرشن مراری پرساد نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -این ڈی اے کیخلاف متحد ہوکر انتخابات لڑینگے، ممتا

شیئر: