Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکمران بلیک میل کرنا چاہتے ہیں‘ طلال چودھری کی تنقید

لاہور:  ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے نواز شریف کی صحت سے متعلق تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ڈیل اور این آر او کے نام پر بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور میں کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے لیے آنے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کسی کو چھٹی نہیں دے سکتا تو این آر او کیا دے گا۔ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی عزت اور اختیارات نہیں ہوتے۔
 

شیئر: