Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیا ،میگھن مارکل کو ہراساں کر رہا ہے، جارج کلونی

برطانوی شاہی خاندان کا گزشتہ سال حصہ بننے والی میگھن مارکل کو شہزادی ڈیانا کی طرح ہراساں کیا جارہا ہے۔یہ دعویٰ میگھن مارکل کے دوست اور ہالی وڈ اداکار جارج کلونی نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔آسٹریلین جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں جارج کلونی نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے میگھن مارکل کو اسی طرح ہراساں کی جارہا ہے جیسے آنجہانی شہزادی ڈیانا کو کیا گیا تھا۔انہوں نے خبردار کیا کہ تاریخ خود کو دہرا رہی ہے۔میگھن مارکل میں میڈیا کی دلچسپی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔جارج کلونی نے کہاکہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ہر جگہ میگھن مارکل کا تعاقب کررہے ہیں۔واضح رہے کہ جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے قریبی دوستوں میں شامل ہیں اور ان کی شادی میں بھی شریک ہوئے تھے۔جارج کلونی نے انٹرویو میں میگھن مارکل کی نجی زندگی سامنے لانے پر برہمی کا اظہار کیااور کہا کہ میں بتا نہیں سکتا کہ ایک بیٹی کے باپ کو لکھے گئے خط کو شائع کردینا کتنا اشتعال دلانے والا عمل ہے۔
 

شیئر: