Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان گیم چینجر

اسلام آباد ... وفاقی وزیر اطلاعا ت فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسلام آباد آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا ۔ جمعرات کو کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان انتہائی منفرد نوعیت کا ہے۔یہ گیم چینجر ہے ،اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوں گے ۔8 ایم او یوز پر دستخط کئے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کا خود استقبال کریں گے ۔سعودی ولی عہد کو پاکستان آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔انہو ںنے کہاکہ سعودی وفد میں کاروباری افراد ، بڑی کمپنیوں کے سربراہ شامل ہوں گے،سعودی عرب گوادر میں8 ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری لگارہا ہے ۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے دوران معاشی معاہدوں پر دستخط ہونگے ۔ گزشتہ دس سالوں سے زیادہ سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ بجلی کے5 منصوبوں کے لئے ایک ارب20 کروڑ 75لاکھ ریال کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔ بھاشا ڈیم کیلئے 37 کروڑ 50لاکھ سعودی ریال کا معاہدہ ہو گا۔ جامشورو پاور پراجیکٹ کے لئے 15کروڑ 37لاکھ ریال دئیے جائیں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میڈیا اور ثقافت کے حوالے سے معاہدے کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے لئے ویزا فری پالیسی کا بھی کام کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے لوگوں کو پاکستان میں سیاحت کی سہو لتیں حاصل ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک ہے۔ پاکستان نے خارجہ محاذ پر بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ پاکستان نے مسلم امہ کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے ۔
 

شیئر: