Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

GHOSTمارکہ والا شہد ترک کر دیا جائے ، سعودی ایف ڈی اے

    ریاض(نیوزڈیسک ) سعودی ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ صارفین GHOSTمارکہ  والا  شہد   استعمال  نہ کریں۔ اس میں دواء بھی شامل ہے اور یہ شہد کے منظور شدہ ضوابط پر پورا نہیں اترتا۔ ایک عالمی کمپنی سعودی عرب میں اس مارکہ والا شہد تیار کر رہی ہے۔ یہ بنیادی طور پر ڈاکٹر ز کی نگرانی میں استعمال کیا جاتا ہے۔  یہ دل اور بلڈپریشر کے مریضوں نیز بوڑھوں کیلئے مخصوص ہے۔ اس کے استعمال سے عام صارفین دائمی امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ جس کے پاس بھی یہ شہد ہو فوراً ہی اس کا استعمال ترک کر دے۔سعودی ایف ڈی اے نے اطمینان دلایا ہے کہ مارکیٹ سے اسے ہٹوانے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
 

 

شیئر: