ریاض۔۔۔سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان 120ارب ریال سے زیادہ لاگت کے 8معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ الوطن اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب گوادر میں 37.5ارب ریال لاگت سے آئل ریفائنری قائم کرینگے۔معادن کمپنی معدنیات کی تلاش کا معاہدہ کریگی۔یہ 22.5ارب ریال کی لاگت کا ہوگا۔ سعودی کمپنی’’اکوا بور‘‘15ارب ریال کی لاگت سے تجدد پذیر توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ معاہدہ کریگی۔علاوہ ازیں 3برس کیلئے تیل سہولیات کا ایک معاہدہ 9ارب ڈالر میں ہوگاجبکہ سعودی عرب پاکستان کے سینٹرل بینک میں 3ارب ڈالر جمع کرائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ولی عہد کا دورہ،فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں،عمران