مکہ مکرمہ۔۔۔ وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ 9جمادی الثانی 1440ھ تک 3896000عمرہ ویزے جاری کئے جاچکے ہیں۔ اب تک 3454398 معتمر ارض مقدس پہنچ چکے ہیں۔ ان میں فی الوقت 431293 معتمر مملکت میں موجود ہیں جبکہ 3023105عمرہ و زیارت کرکے رخصت ہوچکے ہیں۔ وزارت حج کا کہناہے کہ اب تک پاکستان اپناریکارڈ برقرار رکھے ہوئے ہے سب سے زیادہ معتمر پاکستان سے آئے۔انکی تعداد 6لاکھ83ہزار 317ریکارڈ کی گئی۔ انڈونیشیا دوسرے نمبر پر ہے جہاں سے 564273 معتمر آئے۔ ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے جہاں سے 373781معتمرین مملکت پہنچے۔ یمن چوتھے، ملائیشیا پانچویں، مصر چھٹے ، ترکی ساتویں ، الجزائر آٹھویں، اردن نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔