سعودی عرب کو 2 پاور پلانٹس کی نجکاری میں حصہ لینے کی پیشکش
اسلام آباد...مشیر تجارت عبد الرزاق داو د نے سعودی عرب کو حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری میں حصہ لینے کی پیشکش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری چین کے مقابلے میں نہیں۔چین کی سرمایہ کاری کا ہدف صنعت اور زراعت ہے۔سعودی عرب کی تمام سرمایہ کاری کمرشل بنیاد پر ہو گی۔سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم پاکستان کی زیر صدارت سپریم کوآرڈینیشن کونسل بنائی جائے گی۔کونسل سرمایہ کاری کی نگرانی کرے گی۔ جمعہ کو مشیر تجارت عبدالرازاق داو¿د نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے دوران سعودی عرب کے ساتھ حکومتی سطح پر4 معاہدے تیار ہیں۔آئل ریفائنرنگ اور پٹرو کیمیکل سیکٹر، قابل تجدید ذرائع توانائی، معدنیات اور سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے تحت فنانسنگ کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پہلا ایم او یو آئل ریفائنری کیلئے ہو گا۔سعودی عرب ریفائنری کیلئے فیزبیلٹی ایک سال میں مکمل کرے گی۔ تمام سرمایہ کاری کمرشل بنیاد پر ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کا قابل تجدیدتوانائی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کی قیمت کم ہونے سے پاکستانی صنعتی شعبے کی مسابقت بڑھے گی۔ انہوںنے کہاکہ معدنیات کے شعبے میں سعودی عرب کا وسیع تجربہ اور دلچسپی ہے۔ سعودی عرب معدنیات کے شعبے میں کمرشل مسابقت ہونے پر سرمایہ کاری کرے گا۔ ہارون شریف نے کہاکہ سی پیک کے بعد مارکیٹ کھل رہی ہے۔سرمایہ کاری کیلئے لوگ پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔ رزاق داو¿د نے کہاکہ دفاعی ساز و سامان کی برآمد ابھی طے نہیں کی گئی۔