سعودی عرب کے 2نئے شہروں کیلئے پاکستانی افرادی قوت
اسلام آباد....وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے دوستی کےلئے حکومت اور اپوزیشن اکٹھی ہے۔سعودی عرب اور یواے ای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں۔جمعہ کو عرب نیوز کے اسلام آباد بیورو کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان سعودی ولی عہد کی آمد پرخوش ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی شہزادے کے استقبال کےلئے وزیراعظم خود ایئرپورٹ جائیں گے۔ پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر پاک فضائیہ سعودی ولی عہد کو سلامی دےگی۔ انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان کووزیراعظم ہاو¿س میں عشائیہ دیا جائے گا ۔ ایوان صدرمیں پاکستان کا اعلیٰ ترین اعزازدیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہسعودی ولی عہد کے دورے کے دوران گزشتہ دس سالوںمیں ہونیوالی سرمایہ کاری سے زیادہ سرمایہ کاری ہوگی ۔ دورے سے نئی جہت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی سپریم کوآرڈنیشن کونسل قائم کی گئی ہے جس کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کے جوائنٹ ورکنگ گروپ مل کرکام کریں گے۔جتنے بھی معاہدے ہوں گے اس کی نگرانی کونسل خود کرےگی ۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے 2نئے شہروں کیلئے افرادی قوت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے۔ اسلام آباد نہیں صرف ریڈزون کو بند کیا جائےگا۔