Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی کیخلاف لڑنے کیلئے پوری دنیا متحدہو جائے ، نائب صدر ہند

    نئی دہلی- - - - نائب صدر ہند ایم وینکیا نائیڈو نے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردی سے لڑنے کے لئے پوری دنیا متحد ہوجائے۔ نائب صدر نے وگیان بھون میں اپنی کتاب کے اجرا کے موقع پر کہی۔ پبلی کیشنز ڈویژن کی طرف سے شائع اس کتاب کا اجرا سابق صدر پرنب مکھرجی نے کیا۔ کتاب میں مسٹر نائیڈو کی 92 تقریریں شامل ہیں۔اس تقریب میں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، اطلاعات و نشریات کے وزیر راجیہ وردھن راٹھور ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر تھاور چند گہلوت اوراطلاعات و نشریات کے مرکزی سکریٹری امیت کھرے بھی موجود تھے۔ مہلوکین کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔صدر نے اس واقعہ کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہا کہ  دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی برادری کومتحد ہوہونا ضروری ہے۔دریں اثناء کانگریس صدر راہول گاندھی نے جموں و کشمیر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو ملک توڑنے کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہم تقسیم ہونیوالے نہیں، پورا ملک اورحکومت سیکیورٹی فورسز کے ساتھ متحد ہے۔راہول اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کانگریس صدر دفترمیں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حملہ ملک کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی بھی خواب پورا ہونے والا نہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں کانگریس، اپوزیشن اور سارا ملک فوجی جوانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔کانگریس صدر نے کہا کہ اس حملہ میں ہلاک ہونیوالے فورسز کے اہلکاروں کے لواحقین اور اہل خانہ کے غم میں ہم شریک ہیں۔سیکیورٹی فورسز کودہشتگردی کا نشانہ بنایا گیاجوانتہائی تکلیف دہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -اترپردیش میں بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک ، 15 زخمی

شیئر: