لکھنؤ۔۔۔ جین پور تھانہ حلقے میں واقع باغ خالص بازار میں ماہر جعلساز جویلر ز کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ رو پے کی مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوگیا۔ اطلاع کے مطابق باغ خالص بازار میں واقع وکیل احمد ولد عبد المجید ساکن شاہ پور کی گٹی بالو کی دکان پر پہنچ کر ایک ٹھگ نے اپنا غلط ایڈرس بتا کر دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے کے زیورات لے گیا ۔ جعلساز نے دکاندار کو کہا کہ وہ زیورات ساتھ والے گھر میں خواتین کو دکھا کر آتا ہے ۔ کچھ دیر بعد واپس نہ آنے پر شاہد ولد شفیع الزماں دکان مالک کو پریشانی ہوئی جس پر انہو ںنے پولیس کو اطلاع کر دی ۔ کوتوال دیوانند کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ فرضی لگتا ہے۔ جانچ کرکے کارروائی کی جائے گی۔ معاملے میں جین پور تھانہ کوتوالی پولیس واردات کی تفتیش کے دوران متاثرہ فریق کو یہ بتایا کہ لٹیروں کی جلد گرفتاری کرلی جائے گی۔ فی الحال پولیس کے ہاتھ کوئی سراغ نہیں لگا ۔