مہاراشٹر- - - -وزیراعظم نریندر مودی نےکہا کہ پلوامہ کے قصوروارچاہے جہاں بھی چھپ جائیں انہیں اس گناہ کی سزا ضرور ملے گی۔یہاں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے پلوامہ میں ہلاک ہونیوالے فورس اہلکاروں کے لواحقین اور ملک کے عوام سے صبر و تحمل کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ قصورواروں کوسزا دینے کا فیصلہ فوجی جوان کرینگے ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مودی نے کہا کہ دہشتگردوں کے منصوبے ہر گزکامیاب نہیں ہونے دینگے۔ دہشت گرد تنظیموں اوران کی پشت پناہی کرنیوالوں کو سزا ضرور ملے گی ۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوپی میں حادثہ ، ایک خاندان کے 5 افراد ہلاک