Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل4: لاہورقلندرز کی جیت کا سفر شروع

دبئی:پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 5ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔اہم کردار حارث روف کی شاندار بولنگ نے کیا۔ دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز کے اوپنرز فخر زمان اور سہیل اختر نے 64 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔سہیل اختر 39 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تو فخر زمان 77 کے مجموعی اسکور پر 26 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ، جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کوکراچی کنگز کے نوجوان بولر عمر خان نے صرف 3 رنز پر آوٹ کردیا۔ لاہور قلندرز مقررہ 20 اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر صرف 138 رنز ہی بنا سکے۔ عمر خان نے 2جبکہ محمد عامر اور سکندر رضا بٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے حصول کیلئے کراچی کنگز کے اوپنرز بڑی شراکت کرنے میں ناکام رہے اور لیام لیونگسٹن 11 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈہوگئے۔کراچی کنگز کے ابتدائی 4کھلاڑیوں کو لاہور کنگز کے کھلاڑیوں نے کلین بولڈ کیا جبکہ سہیل خان کو بھی حارث روف نے پہلی ہی گیند پر بولڈ مار کراپنی چوتھی وکٹ حاصل کر کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ شاہین آفریدی نے 90 کے مجموعی اسکور پر کولن انگرام کی اننگز کا خاتمہ کیا تو کراچی کنگز کیلئے 139 رنز کا ہدف پہاڑ بن گیا۔ محمد رضوان نے 34 رنز کی اننگز کھیلی لیکن حارث روف کے دوسرے اسپیل نے میچ کا نقشہ تبدیل کردیا۔حارث روف نے روی بوپارا، محمد رضوان، عماد وسیم اور سہیل خان کو آوٹ کیا۔کراچی کنگز کی پوری ٹیم 19.5 اوور میں 116 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔لاہور قلندرز کے راحت علی نے 3، شاہین آفریدی نے 2 جبکہ ہارڈس فلیون نے ایک وکٹ حاصل کی تاہم حارث روف کو 4 وکٹیں لینے اور میچ کا نقشہ بدلنے والی بولنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: