Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم، جازان اور عسیر میں شاہراہوں پر چیکنگ؟

جازان.... روڈ سیکیورٹی فورس نے آج اتوار کو جازان، قصیم اور عسیر میں شاہراہوں سے سفر کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی کڑی نگرانی شروع کردی۔ موبائل اور بیلٹ ضوابط کی پابندی کا نوٹس لیا جارہا ہے۔ اس سے قبل انتباہ جاری کیا گیا تھا کہ مذکورہ شاہراہوں پر ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے والوں اور حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے والے ساھر کیمروں سے ہوشیار رہیں۔ خود کار نظام کے تحت موبائل اور حفاظتی بیلٹ کی خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوں گی۔
 

شیئر: