شمالی سینا میں 15فوجی ہلاک
قاہرہ ۔۔۔ مصر کے فوجی ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے اعلان کیا ہے کہ شمالی سینا میں جھڑپوں کے دوران 15فوجی ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ 7دہشتگرد مارے گئے۔ الرفاعی نے بتایا کہ جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب دہشتگرد عناصر نے شمالی سینا کی ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ مقابلہ ہوا جس میں 7دہشتگرد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر ہلاک اور 14فوجی زخمی ہوگئے۔