” گلی بوائے “ نے 2 روز میں 32.50 کروڑ کما لئے
رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم ” گلی بوائے “ نے 2 روز میں 32.50 کروڑ روپے کما لئے۔فلم بینوں کے ساتھ ساتھ ٹریڈ حلقوں نے بھی رنویر سنگھ کو باکس آفس کا نیا ”کنگ “ قرار دے دیاہے۔ بالی وڈ کے نوجوان سپر اسٹار رنویر سنگھ کی نئی فلم ” گلی بوائے “ نے جہاں تنقید نگاروں کو داد و تحسین پر مجبور کردیا ہے وہیں فلم کی پہلے دن کی کمائی کے اعدادو شمار نے فلم کے سپر ہٹ ہونے کی نشاندہی کردی۔14 فروری کو ریلیز ہونے والی فلم ’گلی بوائے‘ نے پہلے روز 19کروڑ سے زائد کمائی کرکے رواں برس کی بیسٹ اوپننگ کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا جب کہ دوسرے روز فلم نے 13 کروڑ سے زائد باکس آفس پر کمائے۔دوسری جانب ڈائریکٹر زویا اختر کی نگرانی میں بنی اس فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پاکستانی سنیماو¿ں کی زینت بنایا گیا ہے اور لاہور، کراچی و اسلام آباد سمیت سرکٹ کے تمام شہروں میں فلم نے بہترین اوپننگ سے بزنس کا آغاز کیا۔ٹریڈ حلقوں کے مطابق باکس آفس پر رنویر سنگھ کی مقبولیت اسی طرح دکھائی دے رہی ہے جیسی کسی زمانے میں شاہ رخ خان ، عامر خان اورسلمان خان کی فلموں کی ریلیز کے موقع پر ہوتی تھی۔