Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3 ہزار پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے درخواست

اسلام آباد۔۔۔ وزےر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہاﺅس میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کے دوران پاکستانی حجاج کو پاکستان میں امیگریشن کی سہولت دینے اورسعودی عرب میں معمولی جرائم میں قید 3 ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی۔ جس پرسعودی ولی عہد نے وزیراعظم کو قیدیوں کی رہائی کےلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب مےں 25لاکھ پاکستانی ملازمت کرتے ہےںاور کچھ پاکستانی وہاں جےلوں مےں قےد ہےں برائے مہربانی ان کے حوالے سے نرمی کی جائے۔ اسی طرح اگر حاجےوں کی امےگرےشن کے معاملات پاکستان مےں ہی طے ہو جائےں تو آپ کا شکر گزار ہوں گا ےہ دونوں ممالک کے مفاد مےں ہے۔  جس پرسعودی ولی عہد نے وزیراعظم کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
 

شیئر: