Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی کو مطلوب مفرور گرفتار

ریاض۔۔۔ حوطہ بنی تمیم میں روڈ سیکیورٹی فورس کا گشتی دستہ پولیس کو مطلوب مفرور شخص کو تعاقب کے بعد گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو مطلوب نوجوان کو رکنے کا اشارہ دیاگیا تھا جسے وہ نظر انداز کرکے بھاگ کھڑا ہوا تھا۔ پولیس نے تعاقب کرکے ناکہ بندی کی اور بالاخر اسے گرفتار کرلیا۔اس کے قبضے سے نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ وہ پہلے ہی سے سیکیورٹی کو مطلوب تھا۔ 
 
 

شیئر: