Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کریں گے،مشیر تجارت

  اسلام آباد... وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری بہت اہم ہے سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریںگے۔ سعودی عرب مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ پاکستان کی شرح نمو اورمعیشت کی ترقی کے لئے سعودی سرمایہ کاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ پیر کو اسلام آباد میں پاک سعودی بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خوشحالی کے سفر میں پاکستان کاشراکت دار ہے۔ سعودی سرمایہ کاروں کی طرف سے کان کنی اورمعدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات مختلف سمت میں اورمختلف سطح پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ مختلف شعبوں میں سعودی عرب کی طرف سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے اعلان سے معیشت میں بہتری آئے گی۔ اسلام آباد میں سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس میں دونوں ممالک کے تاجروں، سرمایہ کاروں اور دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ سعودی وفد کی قیادت کونسل آف سعودی چیمبرز کے نائب سربراہ عبداللہ مرزوق الشماری نے کی۔

شیئر: