10روپے کی ساڑی خریداری میں بھگدڑ، متعددخواتین زخمی
سدی پیٹ۔۔۔تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں واقع شاپنگ مال میں قائم گارمنٹس اسٹور کی جانب سے 10روپے کی ساڑی فروخت کرنے کے رعایتی سیل کے اعلان کے بعدخواتین اور لڑکیوں کی بھیڑ امڈ پڑی ۔سستی ساڑی خریدنےکے چکر میں بھگدڑ مچ گئی اور کئی خواتین زخمی ہوگئیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس شاپنگ مال پہنچ کرحالات کو کنٹرول کیا۔ایک خاتون نے کہا کہ بھگدڑ کے دوران اس کے گلے سے6ہزار روپے مالیت کی سونے کی چین اور کریڈٹ کارڈ چوری ہوگیا۔بتایا جارہا ہے کہ سیل کے پہلے روز 400سے زائد خواتین کی بھیڑ اسٹور پہنچ گئی تھی۔ اچانک بھگدڑ مچنے سے کئی خواتین زخمی ہوگئیں۔پولیس نے گارمنٹ سینٹر کے مالک کو گرفتار کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔