زلمے خلیل زاد کی عبداللہ عبداللہ سے ملاقات
کابل۔۔۔ افغان امن عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں افغان امن عمل میں پیشرفت پر بات کی۔ زلمے خلیل زاد نے عبداللہ عبداللہ کو افغان عمل سے متعلق مختلف ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور افغان امن عمل میں پیشرفت بتائی۔