جدہ۔۔۔۔سعودی حکام نے مکہ مکرمہ مشرقی ریجن اور ریاض میں غیر منظم محلوں کو جدید خطوط پر استوارکرنے کا منصوبہ شروع کردیا۔ الریاض اخبار کے مطابق غیر منظم محلے پورے معاشرے کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ اس سے سعودی خاندانوں کا طرز معاشرت بھی متاثر ہورہا ہے۔ سعودی عرب یہ ہدف حاصل کرنے کیلئے عالمی ماہرین سے استفادہ کررہا ہے۔ جائزوں سے پتہ چلا ہے کہ ان محلوں میں آباد افراد آس پاس کے لوگوں اور مضافات میں آباد لوگوں کیلئے خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔جدہ میں تقریباً 50محلے ایسے ہیں جنہیں غیر منظم مانا جارہا ہے۔ الرویس، العزیزیہ ، الثغر، مشرفہ ، النزہہ اور الربوہ سرفہرست ہیں۔